سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکے، 165 افراد ہلاک، چار سو سے زائد زخمی

21 اپریل, 2019

کو لومبو – سری لنکا میں ایسٹر کا تہوارخون میں رنگ گیا، کولمبو اور نیگومبو میں یکے بعد دیگر 6 دھماکوں میں  165افراد ہلاک، چار سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

سری لنکا کے ساحلی شہر دھماکوں سے گونجاٹھے،دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 165 افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہو چکےہیں۔اسکے علاوہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دھماکے تین گرجا گھروں اور تین فائیواسٹار ہوٹلوں میں ہوئے، دھماکے چرچ میں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولاچرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔

کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکےہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سری لنکن وزیراعظم نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 دہشت گردی کی بڑی کاروائی کے بعد سری لنکن وزیراعظم نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ دھماکوں میں ہلاکتوں کے باعث سری لنکا میں اسکول دو روزکیلئے بند کرنے کی ہدایات  بھی جاری کر دیگئی ہیں۔جبکہ صدرمیتری پال سری سینا نےعوام سےتحقیقات میں مددکی اپیل کی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter