شاہ سلمان ریلیف مرکز کے زیراہتمام 80 یمنی بچوں کے دل کا آپریشن

21 اپریل, 2019

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دکھی انسانیت کی مدد کیلئے قائم کردہ ریلیف مرکز کے زیراہتمام یمن کے امراض قلب کے شکار 80بچوں کے دلوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام یمن کے المکلا کے علاقے میں امراض قلب کے شکار چار بچوں کی ‘اوپن ہارٹ’ سرجری کی گئی جبکہ 11بچوں کے دل کے اندرونی حصوں کی سرجری کی گئی۔یمنی بچوں کے دل کے آپریشنز کے حوالے سے شاہ سلمان مرکزکی طرف سے رضاکارنہ مہم شروع کی گئی تھی۔ یہ اس مہم کا دوسرا مرحلہ ہے۔سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے  کے مطابق گذشتہ سوموار سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 80یمنی بچوں کے دل کا آپریشن کیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter