بھارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ: 12 ریاستوں میں ووٹنگ‘ حملے ‘ خاتون اہلکار ہلاک

19 اپریل, 2019

نئی دہلی – بھارت میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو 12 ریاستوں میں 95 سیٹوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران پولنگ ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیشتر حلقوں میں پولنگ صبح سات بجے شروع ہوگی۔ ریاست تری پورہ میں سیکورٹی ا نتظامات کے پیش نظر مشرقی تری پورہ سیٹ پر الیکشن ملتوی کردیا گیا ۔ دوسرے مرحلے میں 95 سیٹوں پر 1596 امیدوار میدان میں ۔ 15کروڑ سے زائد ووٹر ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا۔ ووٹنگ کے لئے ان سیٹوں کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں سابق بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، بی جے پی لیڈر ہیما مالنی، ڈی ایم کیلیڈر دیاندھی مارن، کانگریس کے راج ببر، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان اور ڈی ایم کے رہنما کنی موجھی جیسے اہم امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاست اڑیسہ کی اسمبلی کی 35 سیٹوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ دریں اثناء کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ تامل ناڈو کے لوگ مرکزی اور ریاستی دونوں جگہ پر اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں۔اسی وجہ سے کانگریس کو دیگر اتحادیوں سے اتنی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہوگا، ہمارا خیال ہے کہ تمام مذاہب یکساں ہیں اور قانون کے سامنے ہر شخص ایک جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سیکولر جماعتیں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی۔ ریاست اڑیسہ میں انتخابی عملے کی گاڑی پر ماؤ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر دیا خاتون اہلکار سنجکتہ ڈیگال ماری گئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter