لیبیا میں تشدد کے سبب 5 لاکھ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

19 اپریل, 2019

اقوام متحدہ۔ 19 اپریل – اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مغربی لیبیا میں خانہ جنگی اور تشدد کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں 5 لاکھ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینرٹا فور اور بچوں اور مسلح تصادم کےلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ورجینیا گامبا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان میں سے تقریبا 1800 بچوں کو فوری طور پر ان علاقوں سے نکالنے کی ضرورت ہے جبکہ 7300بچے پہلے ہی بے گھر ہوچکے ہیں۔ دونوں حکام نے کہاکہ تشدد والے علاقوں میں پھنسے بچوں کے لئے کھانا اور طبی امداد حاصل کرنے میں بھی خطرہ ہوتا ہے۔ ان علاقوں کو چھوڑنے والے لوگوں کو آسانی سے سیکورٹی یا مدد نہیں مل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق تشدد کی وجہ سے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن بچے خطرے میں ہیں اور وہ تعلیم کے حق سے محروم ہیں۔ حکام نے کہاکہ لیبیا کو سات سال سے زیادہ وقت سے مسلسل اس صورتحال کا سامنا ہے اور یہاں تقریبا 2لاکھ پچاس ہزار بچوں سمیت کم از کم 8 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter