سوڈان:معزول صدر عمر البشیر کے2بھائی گرفتار

18 اپریل, 2019

سوڈان کے معزول صدر عمرالبشیر کے2بھائی عبداللہ اورعباس گرفتار کر لیے گئے ۔ اس بات کی تصدیق سوڈان کی فوج کے ترجمان نے بھی کردی ہے۔سوڈان کے سابق صدر کو گزشتہ روز ہی خرطوم کی کوبر جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

عمر البشیر کو سوڈان کی فوج نے گزشتہ ہفتہ معزول کردیا تھا اور اقتدار سنبھال لی تھی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سوڈان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معزول صدر عمرالبشیر کے بھائی سابقہ نظام حکومت کی علامات ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان دونوں بھائیوں کی گرفتاری کا بنیادی مقصد سابقہ حکومت سے وابستہ غیر رسمی قوتوں کو گرفت میں لانا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ عمرالبشیر کی جماعت کے زیر اثر فورسز کو بھی پولیس یا فوج کے ماتحت لایا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter