بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز

18 اپریل, 2019

بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغازنئی دہلی:(18 اپریل 2019) بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسرے مرحلےمیں تیرہ ریاستوں کی ستانوے نشستوں پرانتخابات ہونگے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے عام نتخابات میں نوے کروڑ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں کیلئے انتخابات سات مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے تئیس مئی کو سنایا جائے گا۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی، کانگریس، سماج وادی پارٹی، جنتا دلاور اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں کا کڑا امتحان شروع ہوچکا ہے۔نیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے ملک بھارت میں پہلے مرحلے میں بیس ریاستوں اور مرکز کے اکیانوے حلقوں میں عوام نے اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئےووٹ دیئے۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں بسنے والے لوگوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ یہاں بسنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک اترپردیش سے پیچھے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter