سوشل میڈیا پر خاتون بن کر کویتی شہری کو بلیک میل کرنےوالے کو سزا

17 اپریل, 2019

کویت :اپیل کورٹ نے کویتی باشندے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں اپیل کورٹ نے سعودی شہری کو 3برس قید بامشقت اور ملک بدری کے فیصلے کی توثیق کردی ۔

کویتی اخبار "الرائی "کے مطابق کہ کویت میں مقیم سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر خود کو صنف نازک ظاہر کرتے ہوئے ایک کویتی شہری سے راہ و رسم بڑھانے کے بعد اس سے غیر مناسب تصاویر کا تبادلہ کیا بعدازاں کویتی شہری کو بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا ۔

کویتی شہری نے سائبر کرائم کنٹرول یونٹ سے رابطہ کر کے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اہلکاروں نے بلیک میلر کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

سائبر کرائم کے ادارے نے سعودی شہری کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 برس قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

اپیل کورٹ نے سزا کے خلاف دائر اپیل خارج کر تے ہوئے عدالت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا گیا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter