ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیدیا

17 اپریل, 2019

تہران: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی قانون ساز اسمبلی کی طرف سے پارلیمنٹ میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دینے کا بل پیش کیا گیا جسے ایرانی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔ قرارداد کے حق میں 204 ووٹ ڈالے گئے۔

قرار داد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی جب کہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکا کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارتکاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔

خیال رہے کہ امریکا گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر چکا ہے جب کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter