فرانس کے قدیم چرچ میں خوفناک آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا

16 اپریل, 2019

فرانس کے قدیم چرچ میں خوفناک آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا پیرس:(16 اپریل 2019) فرانس میں آٹھ سو سالہ قدیم نوٹرے ڈیم چرچ کو خوفناک آگ نے نگل لیا۔ صدر میکرون نے اظہارافسوس کرتے ہوئے چرچ کی تعمیر نو کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آٹھ سو سال قدیم نوٹرڈیم چرچ میں لگی خطرناک آگ کئی گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہناہےکہ عمارت کے اصل ڈھانچے کو بچاکر چرچ کو مکمل تباہی سے بچا لیا ہے۔ چار سو فار فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔ آگ سے متاثر ہوکر چرچ کی چھت جل گئی ہے ، ایک بلند مینار گر گیاجبکہ اس کے دو مین ٹاور بچا لیے گئے ہیں۔شہری انتظامیہ کے مطابق گرجا گھر میں آگ فرانس کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان ہوا۔دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمائنول میکرون نے بارہویں صدی کے تاریخی گرجا گھر نوٹر ڈیم چرچ کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنے اور تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ نوٹرے ڈیم چرچ گوتھک آرٹ کا شاہکار تھا، چرچ کی تعمیر گیارہ سو ساتھ میں شروع ہوئی اوربارہ سو ساٹھمیں مکمل ہوئی، یہاں ہر سال ایک کروڑ بیس لاکھ سیاح چرچ کو دیکھنے آتے ہیں، اس میں موجود مصوری کے فن پارے بھی تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter