امریکا، برطانیہ اور ناروے کا سوڈان میں

15 اپریل, 2019

امریکا ، برطانیہ اور ناروے نے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان میں عبوری عسکری کونسل سے اقتدار کی "منظم منتقلی” کے لیے "جامع مکالمہ” یقینی بنایا جائے۔

مذکورہ کونسل نے تین روز قبل سوڈان کے صدر عمر البشیر کو معزول کر دیا تھا۔

اتوار کے روز جاری بیان میں تینوں ممالک نے کہا کہ سوڈان کو سول حکومت کی سمت منظم منتقلی کی ضرورت ہے جو ایک مناسب عرصے میں انتخابات کے اجرا کو ممکن بنا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "وقت آ گیا ہے کہ عبوری عسکری کونسل اور تمام دیگر فریق اس منتقلی کے واسطے جامع مکالمہ کریں۔ یہ عمل اعتماد سازی اور تیزی کے ساتھ انجام پانا چاہیے جس میں مظاہرین کی قیادت، سیاسی اپوزیشن، سول سائٹیز اور معاشرے کے تمام متعلقہ عناصر جن میں خواتین بھی شامل ہیں شریک ہوں”۔

مذکورہ تکون نے زور دیا ہے کہ حکام کو سوڈانی عوام کی پکار پر کان دھرنا چاہیے اور یہ ضروری ہے کہ پر امن احتجاجات کا مقابلہ تشدد سے نہ کیا جائے۔

تینوں ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عبوری عسکری کونسل کو لوگوں کے ساتھ اعتماد سازی کے لیے ضروری اقدامات کرنا چاہئیں مثلا سیاسی بنیادوں پر زیر حراست تمام افراد کو رہا کرنے کے اعلان کی پاسداری کی جانی چاہیے۔

تکون نے یہ اپیل بھی کی کہ عبوری عسکری کونسل ملک کے تمام حصوں میں انسانی امداد کی وصولی کو آسان بنا کر سوڈان کے عوام کی ضروریات کو پورا کرے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter