ملک بھر میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہوچکی ہیں، سعودی حکومت کااعلان

15 اپریل, 2019

ریاض۔ 15 اپریل  سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہو چکی ہیں جو 6 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، تبوک ، قصیم ، ریاض، عسیر اور نجران ریجنوں میں دریافت ہوئی ہیں۔ مکہ ریجن میں الدویحی، السوق، الرجوم 1، الرجوم2، منصورہ اور مسر جبکہ مدینہ منورہ میں مھد الذہب اوربلغہ،تبوک میں سلیلہ، الحجار ، شرس ، عسیر اور حمضہ، قصیم میں الصخیبرات، نجران میں قیان اور ریاض ریجن میں الامار کانیں ہیں۔ وزارت کے مطابق سعودی کانوں سے نکلنے والا سونا غلاف کعبہ کے دھاگے تیار کرنے، زیورات سازی ، الیکٹرانک چپس، میڈیسن اور دانتوں کی بھرائی میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030ء کے تحت مملکت کے طول و عرض میں موجود سونے سمیت مختلف دھاتوں سے بڑے پیمانے پر استفادہ کا پروگرام بنایا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter