میشیل اوباما نے ملکہ الزبتھ کے گُن گا کر برطانوی مجمع کا دل جیت لیا

15 اپریل, 2019

مریکا کی سابقہ خاتون اوّل میشیل اوباما نے اتوار کے روز ہزاروں برطانویوں کے دل جیت لیے۔ لندن میں ایک سیمینار میں خطاب کے دوران انہوں نے "گرم جوشی سے بھرپور” ملکہ الزبتھ سے ملاقات پر روشنی ڈالی ۔

  سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ میشیل ان دنوں اپنی آپ بیتی بيكمنغ

کی تشہیر کے لیے لندن کا دورہ کر رہی ہیں۔

میشیل کے اسٹیج پر آنے کے بعد حاضرین کو دیر تک ہنسنے اور کھلکھلانے کا موقع ملا۔ میشیل نے 2009 میں پیش آنے والے واقعے کا بھی ذکر کیا جب انہوں نے شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا بازو ملکہ الزبتھ کے گرد لپیٹ لیا تھا۔

سابقہ خاتون اول نے ازراہ تفنن کہا کہ بعد میں وہ سیکھ گئی تھیں کہ اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے انہیں اپنے ہاتھ اپنی کمر کے پیچھے رکھنا چاہئیں۔

میشیل کا کہنا تھا کہ "مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت مجھے کچھ مختلف کرنا چاہیے تھا کیوں کہ یہ ایک فطری انسانی رد عمل تھا”۔

میشیل کے مطابق وہ برطانوی ملکہ کے اس فیصلے سے بہت متاثر ہوئیں جب ملکہ نے اوباما اور ان کی بیگم کی جانب سے تحفے میں دیا گیا پِن بیج اپنے کپڑوں پر لگایا۔ میشیل نے 92 سالہ برطانوی ملکہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے ملاقات میں "گرم جوشی، عنایت، ذہانت اور فراست محسوس کی۔ میں ان کو پسند کرتی ہوں”۔

میشیل اوباما لندن کے بعد پیرس اور ایمسٹرڈم جائیں گی۔

 (Becoming)میشیل اوباما کی آپ بیتی شائع کرنے والے جرمن ناشر ادارے نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یہ کتاب

سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آپ بیتی بن سکتی ہے۔

باراک اوباما کی اہلیہ نے سیمینار میں اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ "لندن ایک خوب صورت شہر ہے … اور مجھے اس میں جو چیز سب سے زیادہ پسند آئی وہ اس شہر کا حقیقی طور پر بین الاقوامی تنوع اور تفاوت کا حامل ہونا ہے … یہ چیز آپ دیگر شہروں میں نہیں دیکھ سکتے یہاں تک کہ امریکا میں بھی نہیں … یہ ایک تحفہ ہے”۔ اس پر حاضرین نے بھرپور انداز سے تالیاں بجائیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter