امریکا میں ہوا کے بگولوں نےتباہی مچا دی ، حادثات میں 7افراد ہلاک

15 اپریل, 2019

ٹیکساس- امریکا میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی ، ٹیکساس سے مِسّی سِیپّی تک مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت سات افراد دم توڑ گئےجبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے ، طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

امریکا کی جنوبی ریاستیں طوفان کی زد میں آگئیں، ہواکے بگولوں نےکئی گھروں کی چھت اڑادی، مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

طوفانی ہواؤں اور بگولوں کے باعث نظام زندگی بھی درہمبرہم ہوگیا، ہزاروں مکانات بجلی سے محروم ہوگئے، چھ ہزار پروازیں منسوخ ہونے سے ہوائیسفر بھی بری طرح متاثر ہوکررہ گیا ۔

امریکا میں سے زیادہ شکاگو، ڈیلس، شارلٹ، شمالی کیرولیناکے فضائی اڈوں پر  پروازیں منسوخ ہوئیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی آندھی نے ٹیکساسسے الاباما تک کئی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دس کروڑ لوگوںکے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی علاقوں میں مزید طوفان کی وارننگز بھی جاری کی گئیہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter