مدینہ منورہ : جھینگروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات

14 اپریل, 2019
 سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کے بعدمدینہ منورہ کے مختلف علاقوں پر جھینگروں کے لشکروں نے دھاوا بول دیا ہے اور سعودی حکام ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے مکہ میں جھینگروں کی ایک بڑی تعداد نے حملہ کردیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے مدینہ منورہ شہر کے اطراف میں جھینگروں کی بڑی تعداد کے پائے جانے کی مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مدینہ منورہ میونسپلٹی حکام نے کہا ہے کہ شہر بھر میںجھینگروں سے نجات پانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق مدینہ منورہ میں تاریخی علاقوں سمیت شہر بھر کے 107محلوں میں سپرے کرنے کا اہتمام کیا گیاہے۔
دوسری طرف مسجد نبوی کی انتظامیہ نے حرم کو جھینگروں سے پاک رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر اختیار کی ہیں جس کے تحت 30سے زیادہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں جو مختلف اوقات میں اسپرے کرتی رہتی ہیں۔ بیرونی صحنوں کی صفائی کیلئے 150کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ رات کے وقت چھتریوں کو کھلا رکھا جاتا ہے نیز حرم کے اندر تمام متحرک گنبدوں کو بند کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter