خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی سوڈان کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت

14 اپریل, 2019

ریاض۔ 14 اپریل -خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوڈان میں سیاسی تبدیلی کے عمل کے دوران حکومت کو درپیش مشکلات دور کرنے اور فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، شاہ سلمان نے سوڈان میں آنے والی تبدیلی میں عوام کی خواہشات کا احترام کرنے اور سوڈانی قوم کے مستقبل کے لیے بہتر فیصلے کرنے توقع ظاہرکی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کی عبوری کونسل کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے’کے مطابق سعودی حکومت سوڈان میں آنے والی تبدیلی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے، ریاض کو توقع ہے کہ سوڈان کی فوجی عبوری کونسل برادر ملک کو مضبوط بنانے اور ملک کے اندرونی استحکام اورخلفشار کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔سعودی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی ، تزویراتی اور تمام شعبوں میں وسیع تعلقات قائم ہیں۔ سعودی عرب سوڈان میں آنے والی سیاسی تبدیلی کی حمایت اور عبوری کونسل کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter