یہ تصدیق چاہتے ہیں کہ عرب لیگ میں شام کی نشست کو ایران کنٹرول نہیں کرے گا : ابو الغیط

12 اپریل, 2019

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے باور کرایا ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی … اُس تنازع کی وجوہات سے گریز کے ساتھ مشروط ہے جس کے سبب دمشق کی رکنیت کو منجمد کیا گیا۔

ابو الغیط نے واضح کیا کہ عرب ممالک اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ شام کی نشست کو ایران نہیں چلائے گا۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے مطابق عرب اراضی پر اسرائیل ایران تنازع کے نتیجے میں اسرائیل فلسطین کو نگل گیا۔ انہوں نے کہا کہ "اسرائیل فلسطینی اراضی کو نگل رہا ہے اور ایران دعوی کرتا ہے کہ وہ آزاد ہے”۔

عرب لیگ نے شام میں انقلابی تحریک اور شورش کے آغاز کے تقریبا آٹھ ماہ بعد 12 نومبر 2011 کو شام کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ ساتھ ہی شامی حکومت پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دی گئیں اور بشار حکومت کی فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کا استعمال نہ کرے۔

شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے تنازع چل رہا ہے۔ اس حوالے سے عرب ممالک کے مواقف منقسم ہیں۔ عراق اور لبنان نے عرب لیگ میں شام کی واپسی پر زور دیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter