اسرائیل کا خلائی جہاز چاند کی سطح پر گر کر تباہ

12 اپریل, 2019

اسرائیل کی جانب سے چاند کی سطح پر بھیجا جانے والا خلائی جہاز جمعرات کے روز حادثے کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خلائی جہاز

چاند پر اترنے کے آخری مرحلے کے دوران تکنیکی مسائل سے دوچار ہوا۔

اس سلسلے میں سپورٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ خلائی جہاز انسانوں سے خالی تھا ،،، اس کو چاند پر اترنے کے عمل کے دوران بار بار انجن اور کمیونی کیشن کے حوالے سے مسائل کا سامنا رہا۔ اس آخری مرحلے میں تقریبا 21 منٹ لگ گئے۔

یاد رہے کہ خلائی جہاز تقریبا سات ہفتوں تک خلا میں محو سفر رہا۔ اس دوران وہ زمین کے گرد مدار میں دھیرے دھیرے آگے بڑھتا رہا۔

یہ جہاز بدھ کے روز چاند کے گرد بیضوی مدار میں داخل ہوا تھا۔ چاند کی سطح سے 15 سے 17 کلو میٹر دور رہ جانے کے بعد خلائی جہاز کو سنگین نوعیت کے تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا۔ بعد ازاں وہ چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو گیا۔

اب تک صرف تین ممالک امریکا، سابق سوویت یونین اور چین چاند کی سطح پر اترنے کا کامیاب مشن انجام دے چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter