بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بے جے پی رہنما کے قافلے پر حملہ، 6 افراد ہلاک

10 اپریل, 2019

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بے جے پی رہنما کے قافلے پر حملہ، 6 افراد ہلاک نئی دہلی: (09 اپریل 2019) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما بھیما ماندوی کے قافلے پر حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حملے میں مارے جانے والوں میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھیما ماندوی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔ قافلے کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں۔ایم ایل اے بھیما ماندوی لوک سبھا کے الیکشن مہم کے سلسلے میں سفر کررہے تھے کہ انہیں نکسل باغیوں نے نشانہ بنایا۔ بی جے پی رہنماؤں کے قافلے پر حملے کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھپش بیگال نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔بھارت میں عام انتخابات 11 اپریل کو ہورہے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 11 اپریل اور گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ دوسرامرحلہ 18 اورتیسرا 23 اپریل کوہوگا۔ بھارتی انتخابات کاچوتھا مرحلہ 29 اپریل اورپانچواں 6 مئی کوہوگا۔انتخابات میں90 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن میں سے8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter