افغان فورسز کا بادغیس میں آپریشن، 99 طالبان ہلاک

9 اپریل, 2019

افغان فورسز نے بادغیس صوبے میں آپریشن کے دوران ننانوے طالبان کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران چار پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ فورسز نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بادغیس صوبے کے ضلع بالا مرغاب میں افغان فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں پر مشتمل آپریشن کے دوران 99 افغان طالبان کو ہلاک جبکہ 35 کو زخمی کر دیا۔آپریشن میں افغان فوجی کمانڈوز، سپیشل پولیس اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس دوران 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔ کارروائی کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق بالا مرغاب کے کئی دیہاتوں سے طالبان کا صفایا کر دیا گیا ہے جبکہ مزید دیہاتوں سے جنگجوؤں کے خاتمے کے خلاف آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بادغیس صوبے میں طالبان نے سرکاری عمارت کو محاصرے میں لے کر حملہ کر دیا تھاجس میں کئی افغان پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter