انڈونیشیامیں مسجد کی اذان پر اعتراض کرنے والی خاتون کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

9 اپریل, 2019

انڈونیشیا کی سپریم کورٹ نے اس خاتون کی سزا کو بحال رکھا ہے، جس نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اذان نشر کرنے کو شور قرار دیا تھا۔ایک ماتحت عدالت نے اس خاتون کو اٹھارہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سزا پانے والی چوالیس سالہ خاتون بدھ مت مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ سماٹرا جزیرے کے شہر میدان کی ماتحت عدالت نے اِستغاثہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اس خاتون کو توہین اسلام کے جرم میں سزائے قید سنائی تھی۔ انڈونیشیا دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter