اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے پولنگ جاری

9 اپریل, 2019

اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے پولنگ جارییروشلم: (09 اپریل 2019) اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کے اختتام پر انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چونسٹھ لاکھ کے قریب رجسٹرڈ ووٹرز ایک سو بیس نشستوں کے ایوان کنیسٹ کیلئے اپنی پسند کے نمائندوں کے لئے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اگر اس بار بھی نیتن یاہو انتخابات میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ اسرائیلی تاریخ کے سب سے زیادہ مدت تک وزیر اعظم رہنے والے شخص بن جائیں گے۔اسرائیل کے وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیاکہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو فلسطینی علاقے مغربی کنارے کی مزید زمین پر قبضہ کرکے اسے اسرائیل میں ضم کریں گے۔نتین یاہو کا کہنا تھا کہ اس زمین پر یہودی آباد کاروں کو بسایا جائےگا،دوسری جانب انتخابات کے موقع پر صیہونی فوج نےغزہ کی تمام گزرگاہیں بند کردی ہیں۔واضح رہے کہ کرپشن، معیشت اور سیکیورٹی اسرائیل کے سب سے بڑے مسائل ہیں، جو سیاسی نعروں کا اہم جز ہیں۔ خیال رہے کہ نیتن یاہو کے مقابلے میں سابق فوجی سربراہ بینی گینٹر بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں جنہیں کئی اہم شخصیات کا اتحاد حاصل ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter