افغانستان: بدغیس میں اتحادی فورسز کی بمباری، 35جنگجو ہلاک

8 اپریل, 2019

افغانستان: بدغیس میں اتحادی فورسز کی بمباری، 35جنگجو ہلاک  : (08 اپریل 2019) افغانستان کے صوبے بدغیس میں افغان اور اتحادی فورسز کی بمباری میں طالبان کے 35 جنگجو ہلاک جبکہ22 زخمی ہوگئے ۔افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان فضائیہ اور اتحادی فورسز نے بدغیس کے ضلع بالا مرغاب

میں گزشتہ رات فضائی کارروائی کی ،جس میں دشمن کے ٹھکانوں پر متعدد نشانے لگائے گئے ۔اس کارروائی میں طالبان کی 35 گاڑیوں اور ہتھیاروں کو بھی تباہ کیا گیا، طالبان کی جانب سے افغان فورسز کی کارروائی پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter