افغانستان نے طالبان سے مذاکرات کیلئے 22 رکنی ٹیم تشکیل دے دی

8 اپریل, 2019

افغانستان نے طالبان سے مذاکرات کیلئے 22 رکنی ٹیم تشکیل دے دیکابل: (08 اپریل 2019) افغانستان نے طالبان سے مذاکرات کیلئے 22رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو 14 اور 15 اپریل کو قطر میں ہونے والے امن مذاکرات میں حصہ لے گی۔افغان حکومت نے امن مذاکرات کیلئے عبدالسلام رحیمی کی سربراہی میں 22اراکین پر مشتمل مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ مذاکراتی ٹیم 14 اور 15 اپریل کو قطر میں طالبان نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔افغان حکومت کے ایک اعلی ٰسطح کے اجلاس میں امن مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا انتخاب کیا گیا جبکہ 37اراکین پر مشتمل قومی مفاہمتی کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو اندرونی اور بیرونی سٹیک ہولڈرز سے ہونے والے مذاکرات کی نگرانی کرے گی۔مذاکراتی کمیٹی اور مفاہمتی کونسل مشترکہ طور پر افغانستان میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور سیاسی مفاہمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی اور اس حوالے سے تمام فریقین بشمول پاکستان، سعودی عرب، امریکا اور قطر کی قیادت سے بھی رابطے کیے جائیں گے

افغانستان نے طالبان سے مذاکرات کیلئے 22 رکنی ٹیم تشکیل دے دی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter