ہندوستانی بحریہ میں نئے ہیلی کاپٹر

7 اپریل, 2019
واشنگٹن… ایک ایسے وقت میں جب کہ پاک ،ہند کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ امریکہ نے نئی دہلی کو 2ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے 24 ملٹی رول ایم ایچ 60 رومیو سی ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دیدی ۔
بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہند اہم دفاعی شراکت دار ہے ۔ ہیلی کاپٹروں کی فروخت سے امر یکہ اور ہند کے درمیان اسٹر یٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ نئی دہلی خطے میں سیاسی استحکام، امن و امان اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہند نے گزشتہ برس امریکہ سے ان ہیلی کاپٹروں کو خریدنے کی درخواست کی تھی جس کی اب منظوری دی گئی ہے ۔یہ ہیلی کاپٹر زیر سمندر آبدوز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رومیو سی ہاک ہیلی کاپٹر امریکی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن تیار کرتی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر آبدوزوں کی تلاش، بحری جہازوں کے خلاف کارروائی اور سرچ اینڈ ریسکیو کی صلاحیت کے حامل ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق رومیو سی ہاک ہیلی کاپٹرہندوستانی بحریہ میں موجود سی کنگ ہیلی کاپٹرو ں کی جگہ لیں گے۔ برطانوی ساختہ سی کنگ ہیلی کاپٹر48برس قبل ہندوستانی بحریہ کے جہازآئی این ایس وکرانت کے ڈیک پر اترے تھے اور اب تک زیر استعمال ہیں تاہم ان کی دیکھ بھا ل میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کثیر المقاصد چیتک ہیلی کاپٹر بھی ہندوستانی بحریہ کے زیر استعمال ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter