امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے سلسلے میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے: چین

7 اپریل, 2019

چین نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے میں امریکہ کے ساتھ نئے اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے سلسلے میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک پیغام میں’ جو چین کے نائب وزیراعظم

نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہائوس میں ایک ملاقات کے دوران پہنچایا ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں کو مساوات اور ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنا چاہئے۔

صدر شی نے یہ بھی کہا کہ وہ مختلف ذرائع سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کیلئے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ چین ‘ امریکہ تعلقات میں ان کی مشترکہ رہنمائی میں نئی اور بڑی پیش رفت ہوگی۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریق مزید کوششیں کرکے اپنے باقی مسائل بھی حل کریں گے تاکہ جتنا جلد ممکن ہوسکے وہ ایک جامع اور تاریخی معاہدے تک پہنچ سکیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter