شارجہ کے صحرا میں غیر مُلکی سیاح کی درد ناک موت

5 اپریل, 2019

شارجہ(5 اپریل 2019ء) شارجہ کے صحرائی علاقے میں ایک غیر مُلکی سیاح دردناک موت کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ سوڈانی سیاح صرف دو روز قبل متحدہ عرب امارات آیا تھا، وہ ایک

 گاڑی پر سفر کر رہا تھا جب اُس کی گاڑی الفیاہ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو کر کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دُور جا گری۔ جس کے باعث سیاح کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ گاڑی میں سوار اُس کے تین دوست اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ یہ افراد صحرا کی سیر کے بعد واپس جا رہے تھے جب محافظ روڈ پر اُن کیگاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی کا ڈرائیور اپنا کنٹرول نہ رکھ سکا اور گاڑی کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دُور پہاڑی ٹیلے پر جا گری۔تمام زخمیوں کو الزاہد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 27 سالہ سوڈانی سیاح کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔

جبکہ باقیوں کا علاج جاری ہے، جن کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر تیز رفتاری کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کے باوجود اکثر ڈرائیورز اس خطرناک حرکت سے باز نہیں آتے، جس کا نتیجہ مہلک حادثات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اسی نوعیت کی خلاف ورزیوں کو پکڑنے کے لیے روڈز پر موبائل ریڈارز، کیمروں اور پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ خاص طور پر ویک اینڈز کے موقع پر پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں زیادہ حادثات والے علاقوں میں تعینات کی جاتی ہیں۔ رواں سال فروری کے مہینے میں ایک بھارتی خاندان حادثے کا شکار ہو گیا تھا ، جس کے نتیجے میں میاںبیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اُن کے دو بچے اور ایک قریبی رشتہ دار زخمی ہوا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter