سانحہ کرائسٹ چرچ : شہداءکی یاد میں دعائیہ تقریب‘ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ، مختلف مسلمان راہنماﺅں کی شرکت

3 اپریل, 2019

کرائسٹ چرچ(۔ 03 اپریل۔2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے حملے کے ایک متاثرہ شخص نے حملہ آور کو معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام معاف کردینے اور انسانیت کا درس دیتا ہے لہذا میں حملہ آور دین اسلام کے لیے معاف کرتا ہوں . غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ شخص فرید احمد نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرائسٹ چرچ میں واقع النور مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو معاف کردیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے میری بیوی حسنہ احمد سمیت 50مسلمانوں کو شہید کیا مگرمیرا مذہب اسلام ہمیں معاف کر دینے اور انسانیت کا درس دیتا ہے اسی لیے اسے معاف کردیا. نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع النور مسجد کے سامنے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور انہیں زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا.دعائیہ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعدتمام شہداءکے ایصال و ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی‘ شہداءکے لیے منعقدکی جانے والی دعائیہ تقریب دنیا بھر کے تمام ملکوں کے سرکاری چینلز پر براہ راست نشر کی گئی. تقریب میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ، مختلف مسلمان راہنماﺅں اور حملے میں بچ جانے والے ایک ایک شخص نے اظہار خیال کیا. نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے تقریب سے خطاب کا آغاز اور اختتام السلام علیکم سے کیا‘ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے‘ ہمیں متعصبانہ اور طاقت کے بے جا استعمال کی پالیسیوں سے گریز کرنا چاہئے اور انسانیت کو فروغ دینا چاہیے ، مساجد حملوں میں ایسے مذاہب کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو کہتا ہے تم پر سلامتی ہو.دوسری جانب جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا کہ شہزادہ ولیم حملے میں زندہ بچ جانے والوں سے تعزیت اور ہمدردی کے لیے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے. واضح رہے کہ 15مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کے دوران 9 پاکستانیوں سمیت 50 مسلمان نمازی شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے. حملے کے وقت بنگا دیشی کرکٹ ٹیم بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچی تھی اور عقبی راستے سے جان بچا کر ہوٹل پہنچی.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter