بھارت میں دماغ میں کیڑے نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی

3 اپریل, 2019

کولکتہ ۔ (کیئرخبر – 03 اپریل2019ء) بھارت میں 18 سالہ نوجوان کے دماغ میں طفیلیہ ٹیپ ورم (کیچوا) حیران کن طور پر افزائش پاتا رہا اور جس نے نوجوان کی جان لے لی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابقبھارت میں 18 سالہ نوجوان کو سر میں شدید درد، مرگی کے دورے پڑنے اور دائیں آنکھ میں بے پناہ سوجن کے باعث کلکتہ کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں داخل کیا گیا تھا تاہم نوجوان علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔

ایم آر آئی میں دماغ میں کے اگلے حصے میں گاڑھے مادے پر مشتمل غدود نما چیز دیکھی گئی جب کہ نوجوان کی آنکھ اور دائیں فوطے میں رسولی بھی پائی گئی تاہم اس کی وجہ سامنے نہ آسکی جس کے بعد دماغ کا آپریشن کیا گیا تو غدود میں سے ایک ٹیپ ورم (کیچوا) برآمد ہوا جب کہ اطراف میں موجود مادے کے تجزیے سے انکشاف ہوا کہ یہ انڈے اور لاروے کی باقیات ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیپ ورم کا انڈا غذا کے ذریعے نوجوان کے جسم میں داخل ہوا اور خون کے بہاوکے ساتھ دماغ تک پہنچا جہاں اس انڈے سے لاروا اور پھر ٹیپ ورم کی مکمل افزائش ہوئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter