دنیا کی مہنگی ترین کار کی چابی متعارف

3 اپریل, 2019

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا بھر میں اپنی عجیب و غریب چیزوں اور عمارتوں کے باعث بے حد مشہور ہے، دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال، مصنوعی جزائر اور دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کے بارے سب جانتے ہیں۔ اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی کی پہچان میں مزید ایک چیز کا اضافہ ہونے والا ہے، وہ دبئی کی کمپنی ایون کی تیار کردہ دنیا کی مہنگی ترین کار کی چابی ’دی فینٹم‘ ہے جس میں اعلیٰ معیار کا لوہا، بہترین لکڑی، اور خالص چمڑے سے ملاکر تیار کیا گیا ہے جس میں 34.5 کیرٹ کے اعلیٰ معیار کے ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی کاری کی چابی تیار کرنے والی کمپنی نے اس کی قیمت 20 لاکھ درہم (تقریباً ساڑھے 5 کروڑ نيپالي) متعین کی ہے جس کی خریدی کرتے ہوئے امیر آدمی کو کئی مرتبہ سوچنا پڑے گا۔ کمپنی کو توقع ہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودیہ عربیہ کے شاہی گھرانوں کے افراد اور مہنگی ترین گاڑیوں مالکان کار کی اس مہنگی ترین چابی کے خریدار ہوں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter