ورلڈکپ 2019 کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا

3 اپریل, 2019

 نیوزی لینڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا، کین ویلیم سن نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

کین ویلیم سن نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ راس ٹیلر چوتھی مرتبہ جبکہ کپتان کین ویلیمسن، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسری بار  ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی کو بھی نیوزی لینڈ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter