سعودی عرب:مشرقی صوبے میں ولی عہد شہزادہ محمد کے ہاتھ سے فضائی حربی مرکز کا سنگِ بنیاد

2 اپریل, 2019

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشرقی صوبے میں فضائی حربی مرکز ( ائیر وارفئیر سنٹر ) کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔یہ مرکز شاہ عبدالعزیز ائیربیس پر قائم کیا جارہا ہے۔اس کا مقصد مملکت کی فضائی دفاعی صلاحیت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مرکز میں فضائیہ اور تکنیکی عملہ کو جدید حربی امور میں تربیت دینے کی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا گیا ۔اس مرکز میں سعودی عرب کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حربی منصوبوں کو جدید خطوط پر وضع کیا جائے گا۔

اس مرکز میں فضائیہ کی حربی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور ان کا درپیش چیلنجز کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔ یہ فضائی حربی مرکز سعودی فضائیہ کی جنگی تیاریوں میں بھی معاون کا کردار ادا کرے گا ۔ شاہی فضائیہ دوسرے ممالک کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر جدید برقی حربی ماحول میں مشترکہ جنگی مشقیں کرے گی۔اس کے علاوہ مرکز میں ہتھیار اور دفاعی نظاموں کے موثر ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس مرکز میں طیاروں کی مرمت کی جائے گی ، تکنیکی عملہ کے دفاتر ہوں گے ،آلات رکھے جائیں گے، سروس مہیا کرنے کی سہولتیں ہوں گی ، طیاروں کو کھڑا کرنے کی جگہیں ہوں گی اور برقی جنگی مشقوں کے لیے میدان ہوں گے۔

مرکز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور وزیر ثقافت سمیت متعدد اعلیٰ حکام بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ شریک تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter