عرب لیگ کا اجلاس، گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی تسلط کو تسلیم کرنے کی مذمت

1 اپریل, 2019

(یکم اپریل 2019) عرب لیگ کاسالانہ اجلاس تیونس میں ہواجس میں عرب لیگ کےتمام بائیس ارکان نے امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی۔تفصیلات کے مطابق تیونس میں عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں عرب ممالک کے سربراہان نےمشترکہ مؤقف اپناتےہوئےامریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی۔گذشتہ ہفتےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےگولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی قبضےکو باضابطہ تسلیم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کاکہنا تھا کہ سعودی عرب ہر اس اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو گولان پہاڑی پر شامی حکمرانی کوکمزور بنائے۔انہوں نے کہاکہ ہم مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ایسی فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارلحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ امریکاکاگولان ہائٹس کوتسلیم کرنےکافیصلہ یروشلم کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنےکاتسلسل ہے۔واضح رہے کہ انیس سو سڑسٹھ میں عرب اسرائیل جنگ کےدوران اسرائیل نےشام کےعلاقےگولان ہائٹس پر قبضہ جمالیاتھا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter