افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

31 مارچ, 2019

کابل: افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا، حملےکی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم کے قافلے پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی انتخابی مہم میں شرکت کے بعد شبرغان ہائی وے کے ذریعے بلخ سے واپس آرہے تھے۔قاتلانہ حملے میں عبدالرشید دوستم بال بال بچ گئےجبکہ ان کا ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔بلخ میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے  کہا تھا کہ اگر انہیں اختیارات دے دیے جائیں تو وہ صرف 6 ماہ میں شمالی افغانستان سے طالبان کا خاتمہ کردیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter