سعودی وزیر مملکت امور خارجہ عادل الجبیر کا دورہ نیوزی لینڈ،

31 مارچ, 2019

کرائسٹ چرچ (كيئرخبر آن لائن )سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کی یاد میں منعقد ہ تقریب میں شرکت کی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر مملکت خارجہ امور نے دہشت گردی کے المناک واقعہ میں شہید و زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی جبکہ وہ سانحہ میں زخمی ہونیوالے دو سعودی شہریوں خالدالشدوخی اور اصیل الانصاری سے بھی ملے اور انکی صحت اور خیرخواہی کے حوالے سے یقین دھانی کرائی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے علاوہ گورنر جنرل نیوزی لینڈپاٹسی ریڈی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter