امریکی صدر کے مخالفین پر وار،فریب اپنے انجام کو پہنچ گیا:ڈونلڈ ٹرمپ

29 مارچ, 2019

واشنگٹن-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کو غیرقانونی طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کے لیے استعمال کیا۔

تحقیقات ختم ہونے کے بعد ریاست مشی گن میں اپنی پہلی سیاسی ریلی میں اپنے ہزاروں حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جو کہتے تھے کہ یہ گٹھ جوڑ سے کیا گیا فریب ہے وہ اب ثابت ہو گیا ہے، تین برس تک جھوٹ، بہتان تراشی اور الزامات کے بعد روس کے نام دیا دیا گیا جھانسہ آخرِ کار ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گٹھ جوڑ سے پیش کیا گیا فریب اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات میں خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے امریکی کانگریس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے خلاصے کے مطابق ٹرمپ کی صدارتی مہم میں روسی گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter