امریکی دھمکی نظر انداز،روس نے وینزویلا میں فوج بھجوادی

29 مارچ, 2019

راکس (كيئرخبر)جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں سیاسی بحران کے تناظر میں روس نے اپنی فو ج بھجوادی، امریکا نے روس کو تنبیہ کی تھی کہ وینزویلا بحران کے آڑ میں روسی فوج نے مداخلت کی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، باوجود اس کے روس نے اپنی فوج بھیج دی۔

روسی فوج کا وینزویلا پہنچنے کا مقصد فوجی آپریشن میں شمولیت کے بجائے فوجی تعاون پر بات چیت کرنا ہے،وینزویلا پہنچنے والے روسی فوجی دستوں میں 100 کے قریب سپاہی شامل ہیں، جو دارالحکومت کراکس کے ایئربیس پر موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے قبل بھی روسی فوج کے کئی اہلکار کراکس پہنچ چکے ہیں، جس سے متعلق امریکا نے خبردار بھی کیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وینزویلا سے اپنے تمام فوجی واپس بُلا لے۔ ٹرمپ کے مطابق اس کو ممکن بنانے کے لیے تمام راستے کھلے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز روس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وینزویلا بحران میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے تنازعے کو مزید بڑھاوا دے رہا ہے۔

امریکہ،یورپ کا روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے کیلئے غور

ادھر  روس کی جانب سے کریمیا کے ساحل پر جنگی مشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، امریکا اور یورپ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس پر سخت اقتصادی پابندیاں لگانے پر غورشروع کردیا، غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنگی مشقوں میں پندرہ ہزار پیرا ٹروپرز شریک ہوں گے، تین روزہ مشقوں میں تین سو فوجی مشینی دستوں کے علاوہ بحری بیڑے اور اس کے تمام جنگی ہوائی جہاز بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

2014 میں کریمیا کو روس نے اپنا حصہ بنانے کے لیے ریفرینڈم کرایا تھا،ریفرینڈم کی رو سے ماسکو کا کہنا ہے کہ کریمیا کی اکثریت روس کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ یہ مشقیں یوکرائن کے صدارتی انتخاب سے ایک ہفتہ پہلے کی جارہی ہیں، امریکا اور یورپی یونین نے روس پر ایسی سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا، جو سرد جنگ کے دوران بھی نہیں لگی تھیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter