دُبئی میں خراب کارکردگی والے سکولوں کو بُری خبر سُنا دی گئی

29 مارچ, 2019

دُبئی( 29 مارچ2019ء) دُبئی کی ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے نجی سکول فیسوں میں بے جا اضافے کو روکنے کے لیے فریم ورک میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ ایگزیکٹو کونسل کے اس اجلاس کی سربراہی دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کی۔ فیصلے کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ والدین کے مفاد میں لیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی بچوں کو مناسب پیسوں کے عوض معیاری تعلیم دلوا سکیں، جبکہ فیسوں میں اضافے کو نجی سکولوں کی بہترین کارکردگی سے مشروط کرنے سے تعلیمی معیار اور نتائج میں اضافہ ہوگا۔ تعلیمی ادارے اپنی تدریسی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے اور تعلیمی معیار میں اضافے کی جانب زیادہ سنجیدگی سے عمل کریں گے۔

جس سکول کے سالانہ نتائج اچھے نہ ہونے کے باعث اُس کی ریٹنگ کم ہو گی، وہ فیسوں میں اضافے کا مجاز نہیں ہو گا۔ جبکہ وہ سکول جن کی پرفارمنس سابقہ تعلیمی سال کے برابر ہو گی، وہ فیس میں ایک حد تک اضافہ کر سکتے ہیں۔ کسی کو بھی فیسوں میں من مرضی کے اضافے کا اجازت نہیں ہو گی۔ فیسوں کے فریم ورک میں مجوزہ تجاویز کے تحت 90 فیصد سٹوڈنٹس کی فیسوں میں اضافہ 2.7 فیصد سے زیادہ نہیں ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ والدین کی سہولت کے لیے ترمیم شدہ فریم ورک کو آئندہ تعلیمی سال کے موقع پر نافذ کر دیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter