عمرہ کے خواہش مندوں کے لیے6 نئی قِسم کے ویزوں کے اجرا ء کی تیاریاں

27 مارچ, 2019

مکّہ مکرمہ( 27 مارچ2019ء) سعودی مملکت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے چھ نئی قِسم کے ویزوں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے بتایا کہ جن چھ نئی قِسم کے ویزوں کا اجراء کیا جا رہا ہے، ان میں افراد، فیملی، ٹرانزٹ اور ایکسپریس ویزے شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدالعزیز نے اس بات کا اظہار الشرق الاوسط نامی اخبار سے گفتگو کے دوران کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے اندر اندر آن لائن عمرہ ویزوں کے اجراء کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ اس آن لائن سکیم کے تحت مختلف خدمات، قیام و طعام، آمد و رفت سمیت دیگر سہولتیں بھی حاصل کی جا سکیں گی۔ نئے عمرہ پروگرام میں اہلیت رکھنے والے غیر مُلکی ایجنٹوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبدالعزیز نے بتایا کہ اس وقت مملکت میں 3 طرح کی کمپنیاں ہیں، ایک وہ جو مالی لحاظ سے کمزور ہیں، اور حکومتی مدد کی محتاج ہیں۔

دُوسری وہ ہیں جو بہترین نتائج کے حصول کے لیے بھرپور تعاون کی طلب گار ہیں۔ جبکہ تیسری قِسم کی کمپنیاں وہ ہیں جو معاشی لحاظ سے پُوری طرح مستحکم ہیں اور بھرپور منافع کما رہی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالعزیز کے مطابق آئندہ سے عمرہ زائرین کو امیگریشن کی کارروائی میں دو منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا۔ تمام امیگریشن کی کارروائی فنگر پرنٹ کے ذریعے ہو گی۔ سعودی وزارت حج کی جانب سے نجی اداروں کے ساتھ حاجیوں اور معتمرین کو بین الاقوامی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ مملکت میں عنقریب سالانہ ڈیڑھ کروڑ عمرہ زائرین کی رہائش، قیام و طعام اور دیگر سہولتوں کے لیے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter