نیوزی لینڈ اوربرطانیہ کے بعد امریکا میں بھی مسجد پر حملے کی کوشش

26 مارچ, 2019

نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے بعد امریکا میں بھی مسجد پرحملے کی کوشش کی گئی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگادی جسے فورا بجھا دیا گیا۔

کیلیفورنیا کی دارالارقم مسجد میں نامعلوم شخص مسجد کو آگ لگانے کے بعد فرار ہوگیا ، مسجد میں موجود افراد نے آگ فوری بجھادی ۔

آگ سے مسجد کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہواہے ۔

کیلیفورنیا کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا یہ واقعہ نفرت کی بنیاد پرتھا یا اس کی وجہ کوئی اور تھی ۔

واقعہ کے بعد فرار ہونے والے شخص نے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے پرایک تحریر بھی چھوڑی تاہم پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter