آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کومات دے دی

25 مارچ, 2019

شارجہ  آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ محمدر ضوان کی سنچری اور شعیب ملک کی ففٹی بھی کسی کام نہ آئی۔ ایرون فنچ نے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری بنا ڈالی۔

شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی ایک نہ چلنےدی۔ حسنین، فہیم، یاسر عباس سب فیل ہوگئے۔ آسٹریلیا نے 285 رنز کا ہدف باآسانی پورا کر لیا۔

کپتان شعیب ملک کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔ اوپننگ بیٹسمین امام الحق صفر پر ہی پویلین جابیٹھے جبکہ شان مسعود 19 رنز بنا کر چلتےبنے۔ حارث سہیل بھی 34 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔ عمر اکمل غیر ذمہ دارانہ شاٹ لگا کر لیون کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔

کپتان شعیب ملک اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا۔ شعیب ملک نے 60 اور محمد رضوان نے 115 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے رچرڈسن اور کولٹر نائیل نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

جواب میں کینگروز کی اوپننگ جوڑی نے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 209 جوڑے، عثمان خواجہ 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میکس ویل 19 رنز بنا سکے۔ ایرون فنچ کو 153 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کینگروز کو 5 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter