ڈانسر سپنا چوہدری کا اداکارہ ہیما مالنی کیخلاف الیکشن لڑنے کا امکان

25 مارچ, 2019

نئی دلی  ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا سٹار اور ڈانسر سپنا چوہدری کے لیجنڈری اداکارہ اور بی جے پی امیدوار ہیما مالنی کے خلاف الیکشن کے میدان میں اترنے کا امکان ہے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی بی جے پی کی جانب سے ریاست اترپردیش کے حلقے متھرا سے انتخابی میدان میں اترنے جا رہی ہیں۔ کانگریس کی جانب سے ہیما مالنی کے مقابلے میں سپنا چوہدری کو اتارے جانے کا امکان ہے۔سپنا چوہدری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کانگریس کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں اور انہیں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں بھی دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر کانگریس نے سپنا چوہدری کو میدان میں اتارا تو لوک سبھا کی اس نشست پر دونوں سلیبریٹیز میں کافی دلچسپ مقابلہ ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ 28 سالہ سپنا چوہدری کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے ۔ انہوں نے عوامی جلسوں میں رقص کے ذریعے شہرت کمائی ہے، وہ کلرز ٹی وی کے بگ باس سیزن 11 میں شرکت کرچکی ہیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ میں بعض آئٹم نمبر بھی کیے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter