امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت ٫ کیا ٹرمپ گنہگار ہیں ؟

25 مارچ, 2019

واشنگٹن(24نیوز)ملر رپورٹ کا خلاصہ جاری کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق  امریکی صدر ٹرمپ نے کوئی جرم نہیں کیا لیکن وہ بری الزمہ بھی نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2016 کے امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں سپیشل کونسل رابرٹ ملر کی تیارہ کردہ خفیہ رپورٹ کا خلاصہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوا ہے۔ تاہم اُنہیں بری الزمہ بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔سپیشل کونسل رابرٹ ملر نے اپنی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی ساز باز کا بھی کوئی واضح ثبوت نہیں ملا ہے۔

اٹارنی جنرل ولیم بر نے یہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں صدر ٹرمپ کی طرف سے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے سلسلے میں کوئی واضح ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں نہ تو اُنہیں قصور وار قرار دیا گیا ہے اور نہ ہی اُنہیں مکمل طور پر بری الزمہ قرار دیا گیا ہے۔

ملر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وہ اٹارنی جنرل ولیم بر پر چھوڑ رہیں ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی جرم کیا ہے یا نہیں،صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے، ’’کوئی سازش نہیں، انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں، میں مکمل طور پر بری الزمہ ہوں۔ امریکہ کی عظمت کو قائم رکھیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter