متحدہ عرب امارات: آج دُبئی شارجہ روڈ بند رہے گی

25 مارچ, 2019

دُبئی( 25 مارچ2019ء) دُبئی پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج سوموار یعنی 25 مارچ 2019ء کو دُبئی اور شارجہ کو ملانے والی اہم ترین سڑک تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔اس روڈ کو استعمال میں لانے والی تمام ڈرائیوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور وقت سے پہلے گھر سے نکلیں تاکہ متبادل راستوں کے باعث اُنہیں مطلوبہ وقت پر اپنی منزلِ مقصود پر پہنچنے میں کسی دُشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دُبئی پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شارجہ سے دُبئی گلوبل ولیج کو جانے والی سُرنگ عارضی طور پر بند رہے گی۔ شارجہ سے جو لوگ دُبئی گلوبل ولیج جانا چاہتے ہیں، وہ اس مقصد کے لیے عریبین رانچز برِج کو استعمال میں لائیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک کنسٹرکشن سائٹ پر پانی کی لیکیج کی وجہ سے یہ عارضی بندش کی جا رہی ہے۔جونہی اس تعمیراتی مقام پر پانی کا نکاس روک لیا جائے گا،ٹریفک معمول کے مطابق کھول دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس مہینے کے آغاز میں مشہور سیاحتی مقام گلوبل ولیج کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کے سیزن 23 کا دورانیہ بڑھایا جا رہا ہے۔ اس طرح اب سیزن 23 کا آخری دِن13 اپریل 2019ء ہو گا۔ گلوبل ولیج انتظامیہ کے مطابق سیزن کی مُدت میں اضافے کی وجہ سیاحوں اور مہمانوں کا پُرزور اصرار تھا، جن کی خوشی کی خاطر یہ فیصلہ لیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter