نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی تصویر دبئی کے برج خلیفہ پر آویزاں کر دی گئی

23 مارچ, 2019

دبئی (23مارچ۔2019ء) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی تصویر دبئی کے برج خلیفہ پر آویزاں کر دی گئی، اس حوالے سے حکمراں دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بے حد تکلیف دہ تھا، تاہم اس موقع پر جسینڈا آرڈرن کی ہمدری اور طرز عمل نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظمجسینڈا آرڈرن کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بکپر جاری کیے گئے پیغام میں حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میںنیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی تصویر دبئی کے برج خلیفہ پر آویزاں ہے۔

اس تصویر کے ساتھ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنا پیغام دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شیخ محمد راشد کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بے حد تکلیف دہ تھا، تاہم اس موقع پر جسینڈا آرڈرن کی ہمدری اور طرز عمل نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے جمعہ کے روز اپنے ایک اور عمل سے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ جسنیڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل حضور پاکﷺ کی حدیث مبارک پڑھ کر سناتے ہوئےخطاب کا آغاز کیا۔جس کا مفہوم تھا ” حضور ﷺ نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں،ان کی باہمی رحم دلی،ہمدردی اور احساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے۔اگر جسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے اور ہم سب ایک ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter