دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں

23 مارچ, 2019

دبئی (23مارچ۔2019ء) ایک مسلمان نوجوان کی نیوزی لینڈکی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن سے ملاقات کے دوران گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں، میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں، آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں، خواہش ہے کہ دنیاکے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ مین واقع مساجد پر ہونے والے حملے کے بعد سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے جس انداز میں نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا ساتھ دیا، ان سے ہمدردی دکھائی اور سفید فام دہشت گردوں کیخلاف آواز اٹھائی، اپنے اس طرز عمل سے جسینڈا دنیا بھر کے لوگوں خاص کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ہیرو بن چکی ہے۔

جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے ایک مسلمان نوجوان نے جسینڈا آرڈرن سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کی دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دوران ملاقات نوجوان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں۔ نوجوان کہتا ہے کہ میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور بس ایک ہی دعا کر رہا ہوں کہ ایک دن آپ بھی مسلمان ہو جائیں۔آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔ خواہش ہے کہ دنیا کے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔ نوجوان کی خواہش سن کر جسینڈا آرڈرن مسکرا دیں اور نوجوان کو تھپکی بھی دی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے جمعہ کے روز اپنے ایک اور عمل سے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔وزیراعظم نیوزی لینڈ جسنیڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل حضور پاکﷺ کی حدیث مبارک پڑھ کر سناتے ہوئےخطاب کا آغاز کیا۔جس کا مفہوم تھا ” حضور ﷺ نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں،ان کی باہمی رحم دلی،ہمدردی اور احساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے۔اگر جسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے اور ہم سب ایک ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter