سوشل میڈیا کا کڑا وقت شروع

22 مارچ, 2019

کرائسٹ چرچ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر اور مائیکرو سوفٹ پر کڑا وقت شروع ہوگیا ،دنیا کی بہت سی کمپنیوں نے فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر مائیکرو سوفٹ کو اشتہارات دینا بند کردیئے ہیں۔

گزشتہ روز سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا گیا تھا۔امریکی ایوان کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی نے فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر اور مائیکرو سوفٹ سربراہان کو 27 مارچ کو طلب کیا ہے۔ سانحہ نیوزی لینڈ کی براہِ راست ویڈیوفیس بک پر بہت کم صرف 200 افراد نے دیکھی تاہم اسے بڑی تعداد میں کاپی کر کے دوبارہ پوسٹ کیا گیا اور سوشل پلیٹ فارمز اسے پھیلنے سے نہ بچا سکے۔

وائرل ہونے کے سبب سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو کروڑوں افراد نے دیکھی ہے۔فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا تھاکہ فیس بک سے 15 لاکھ ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter