حملے سے نو منٹ پہلے مجھے مسلح شخص کا بیان ملا:کیوی وزیر اعظم کا انکشاف

18 مارچ, 2019

کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی اطلاع انہیں بہیمانہ واردات سے صرف نو منٹ قبل ملی تھی، جسے انہوں نے اگلے دو منٹوں میں سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچا دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اطلاع کرائسٹ چرچ میں 50 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کرنے والے دہشت گرد کے ایک بیان پر مشتمل تھی، جسے اس نے انٹرنیٹ پر بھی جاری کیا۔ کیوی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے علاوہ دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے اپنا مذکورہ بیان 30 دوسرے افراد کو بھی بھیجا تھا۔انھوں نے بتایا کہ بیان میں دہشت گرد کارروائی کہاں اور کس وقت کی جانی تھی، اس سے متعلق کوئی تفصیل نہیں تھی، تاہم اس کے باوجود میں نے اس بیان کو فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو بھیج دیا۔جاسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ انھوں نے 74 صفحات پر مشتمل بیان کا مطالعہ کیا ہے جس میں مسلح دہشت گرد نے اپنی بزدلانہ کارروائی کے اسباب وعلل بیان کئے تھے۔ہمارے لئے اپنے ملک میں انتہا پسندی کے بیانہ کی موجودگی اور فروغ انتہائی پریشانی کی بات ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter