مملکت بھر میں تجارتی جعلسازوں کے خلاف آپریشن تیز

13 مارچ, 2019

ریاض(13مارچ 2019ء) سعودی مملکت میں تجارتی جعلسازی کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے مملکت کے طُول و عرض میں چھاپے مار کر اُن تجارتی مراکز اور دُکانداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے جو معروف برانڈز کے نام سے جعلی اور غیر معیاری اشیاء بیچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دمام کی فوجداری عدالت نے ایک سعودی شہری عبداللہ بن محمد الیامی کی مقامی اخبارات میں اُس کے خرچ پر تشہیر کروا دی ہے۔الیامی کو عدالت نے جرمانے کے علاوہ، ضبط شُدہ سامان تلف کرنے اور کاروبار کی بندش کا حُکم بھی سُنایا ہی۔ الیامی معروف برانڈز کے لیبل گفٹ، پرس اور مصنوعی جیولری پر چپکا کر اُنہیں مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا۔ مکّہ مکرمہ میونسپلٹی کی جانب سے بھی حرم شریف کے آس پاس واقع ریسٹورنٹس اور مختلف فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے۔

چھاپے اور چیکنگ کی ان کارروائیوں کے دوران 248 مقامات کا دورہ کیا گیا۔

خلاف ورزی کی مرتکب فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ میونسپلٹی کے مطابق ان چھاپوں کے دوران آٹھ ہزار سے زائد غذائی نمونے حاصل کیے گئے۔ کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کا معیار جانچنے کے لیے 100سے زائد ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ اس کے علاوہ ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے عملے کی صفائی سُتھرائی کا بھی معائنہ کیا گیا۔مکّہ میں ہی چھاپوں کے دوران اڑھائی ہزار کلو گرام زائد المیعاد مچھلیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ اس کے علاوہ 2 ہزار سے زائد مرغیاں، گوشت اور سبزیاں بھی ضبط کی گئیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter