شارجہ میں جرائم کی وارداتوں میں بہت زیادہ کمی ہو گئی

11 مارچ, 2019

شارجہ (11مارچ 2019ء) شارجہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سنگین نوعیت کے جرائم میں بے پناہ کمی آئی ہے۔ اس کمی کی وجہ پوکیس کی جانب سے مؤثر اقدامات اُٹھانا ہے۔ یہ بات شارجہ پولیس کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران بتائی گئی۔ اس میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ شارجہ میں رہنے والے 98 فیصد افراد کاکہنا تھا وہ خود کو یہاں پر محفوظ خیال کرتے ہیں۔شارجہ میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تمام افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ جن میں قتل،ڈکیتی، قاتلانہ حملہ کے ملزم شامل ہیں۔ اس طرح ان افراد کی گرفتاری کی شرح 100فیصد رہی ہے۔ کئی افراد مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے ۔ یہاں تک کہ جو افراد جُرم کے ارتکاب کے بعد مملکت سے فرار ہو گئے تھے، اُنہیں بھی بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ نچلے درجے کے جرائم پر بھی مؤثر انداز میں قابو پایا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جرائم کے رُونما ہونے سے پہلے ہی انہیں روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ زیادہ ممکنہ جرائم والے علاقوں میں سڑکوں پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عوام میں سماج اور انسانیت کا احترام کرنے کی خاطر آگاہی مہم بھی شروع کی گئی۔ شارجہ شہر میں 10,486 ہائی ٹیک کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ دُنیا بھر میں اس حوالے سے شارجہپولیس تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ واضح رہے کہ شارجہ کے فرمانروا ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی جانب سے دسمبر 2017ء میں ’شارجہ ایک محفوظ شہر ہے‘ کے نام سے مہم شروع کی گئی تھی جس کے مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter