زیبرا کراسنگ پرگاڑی کھڑی کرنے پر جرمانہ ہو گا

5 مارچ, 2019

ریاض(5مارچ 2019ء) محکمہ ٹریفک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور ٹریفک سگنل کی بتی سُرخ ہونے کی صورت میں گاڑی زیبرا کراسنگ پر کھڑی کرتا ہے تو اُس پر جرمانہ عائد ہو جائے گا۔ یہ وضاحت ایک شہری کی جانب سے آن لائن پُوچھے گئے سوال کے جواب میں کی گئی ہے۔ شہری نے سوال کیا تھا کہ اگر سگنل کی بتی سُرخ ہو اور گاڑی کا پیہ زیبرا کراسنگ پر آ جائے، مگر ڈرائیور گاڑی فوراً ریورس کر لے تو کیا پھر بھی اسے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا، اس کے جواب میں محکمے کی جانب سے بتایا گیا کہ چاہے گاڑی ریورس بھی کر لی جائے لیکن اگر ایک دفعہ خلاف ورزی ہو گئی تو پھر اس پر جرمانے کی ادائیگی کرنا لازمی ہو گی۔اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنے سے آگے جاتی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

کیونکہ مناسب فاصلے کی صورت میں اگر اگلی گاڑی والوں کو ایمرجنسی طور پر بریک لگانی بھی پڑ جائے تو پیچھے آتی گاڑی کا اس سے تصادم نہیں ہو پاتا۔ اگر کوئیڈرائیور اس ٹریفک ضابطے کی پابندی نہیں کرتا تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔ یہ جرمانہ 300 سے 500ریال تک کے درمیان ہوگا۔ اسی طرح اگر کسی شخص نے اپنی گاڑی کے ڈھانچے میں بِلااجازت کوئی تبدیلی کرائی تو اُس کی گاڑی کو محکمہ ٹریفک کی جانب سے مخصوص عرصہ کے لیے ضبط کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقررہ حدِ رفتار سے 25 کلو میٹر زیادہ تیز گاڑی چلانے پر بھی جرمانہ ہو گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter